لبنان، پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں،پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی

لبنان کی پارلیمنٹ کا اجلاس پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے وہ ملک کے سیاسی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ہزاروں مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملک میں رائج اعترافی سیاست کا خاتمہ کیا جائے جہاں مذہبی اور نسلی گروپوں میں طاقت کی تقسیم کی جاتی ہے۔لبنان کے عوام سترہ اکتوبر سے سیاسی اشرافیہ کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں جنہیں وہ بدعنوان اور ملکی معاشی بحران سے نمٹنے میں نااہل گردانتے ہیں۔

Comments