دو مہینوں کے دوران شانگلہ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب12 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کے خصوصی ہدایت پر دو مہینوں کے دوران شانگلہ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب12 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر جاری کاروائی میں اسلحہ و منشیات رکھنے والے583 جرائم پیشہ اور درجنوں دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کے واضح احکامات کی روشنی میں شہر و مضافات اور دور آفتادہ علاقوں میں قومی ایکشن پلان کی عملداری کے حوالے سے پولیس کا بھر پور کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے حساس معلومات کی بنیاد پر جاری نتیجہ خیز سرچ اینڈ سٹرائک آپریشنز کے دوران پولیس نے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں عرصہ دراز سے مطلوب 12 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مختلف تھانوں کی حدود سے اسلحہ و منشیات رکھنے کے جرم میں 60 جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹڈ مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائک آپریشنز کے نتیجے میں گزشتہ دومہینوں کے دوران 583مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرکے چھان بین کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کاروائیوں میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر  10.597کلوگرام چرس، 04 عدد کلاشنکوف،05 عدد رائفل، 14 عدد بندوق، 42 عدد پستول،1851عدد کارتوس،2.500کلو گرام بارود،132فٹ بتی، 02عدد ڈائنامنٹ15عدد سلیپران بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں کاروائی میں زیر حراست اشتہاری مجرموں کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اسلحہ و منشیات رکھنے کے جرم میں پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات د رج کر لئے گئے ہیں علاوہ ازیں قومی ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو مہینوں کے دوران 16 مقدمات ہوٹلز انتظامیہ کے خلاف، 06 مقدمات کرایہ داروں کے خلاف،31 مقدمات سکولز انتظامیہ کے خلاف، 34 مقدمات لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر جبکہ دیگر حساس مقامات کی ناقص سیکورٹی کی نسبت 06 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں انسدادی کاروائی کے دوران 884 افراد کو بھی پابند ضمانت کئے گئے ہیں ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ ملک اعجاز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جرائم پیشہ افراد کی قلع قمع نہ ہو سکے گزشتہ دو مہینوں کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی وژن کے مطابق ڈی آر سی کو کل 130شکایتیں موصول ہوئی انہوں نے دن رات محنت کرکے اس میں سے128 درخواستوں پر فریقین کی باہمی رضامندی پر تصفیہ کر دیا جبکہ دو درخواستوں کو قانونی کاروائی کیلئے مقامی تھانہ جات کو ارسال کی علاہ ازیں ٹریفک پولیس نے کم سن اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ہزار سے زائدکم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو قانون کے شکنجے میں لائے گئے ہیں گزشتہ دو مہینوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 2174700روپے جرمانہ وصول کرتے ہوئے گورنمنٹ کی خزانے میں جمع کرادی اسی طرح ضلع بھر میں سرقہ شدہ اور دو نمبر گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں دو مہینوں کے دوران 05 گاڑیوں جوکہ دوسرے اضلاع سے سرقہ شدہ تھے کو زیر دفعہ523/550 پکڑ کر قانونی کارائی کی جار ہی ہے اسی طرح 01 گاڑی کو زیر فعہ419-420.465 مقدمہ درج رجسٹر ہوا ہے علاوہ ازیں 03 گاڑیاں جو ٹمپرہے ان کے خلاف اب بھی زیرقانونی کاروائی ہے۔

Comments