دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت ضلع سوات میں ہر قسم کی ہوائی فائرنگ پر دوماہ کیلئے پابندی عائد


ڈپٹی کمشنر سوات نے زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور دوسرے فائر ورک پر عرصہ دوماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی ہوگی اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔

Comments