انصاف روزگار سکیم کے حوالے سے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع

خیبرپختونخوا حکومت نے اورکزئی اور شمالی وزیرستان کے اضلاع کے عوام کے لئے انصاف روزگار سکیم کے حوالے سے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اس ماہ کی پندرہ تک توسیع کردی ہے۔ انصاف روزگار سکیم کے تحت بے روزگاراور ہنرمند افراداور چھوٹے کاروباری مالکان کو اپنے معاشی حالات مستحکم کرنے کیلئے تین لاکھ سے دس لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔اورکزئی اضلاع سے دلچسپی رکھنے والے امیدوار بنک آف خیبر کی شیر کوٹ برانچ میں اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ شمالی وزیرستان اور ایف آر بنوں کے امیدوار بینک آف خیبر کی بنوں برانچ میں درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Comments