وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سوات کے ہسپتالوں کے لئے 177ملین روپے جاری


 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سوات کے ہسپتالوں کے لئے 177ملین روپے جاری، کڈنی ہسپتال کے لئے 55ملین، سیدوہسپتال کے لئے 50ملین اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے مجموعی طورپر70 ملین روپے ریلیز کردئیے گئی، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی اورادویات کی خریداری کی ہدایت، جبکہ تعمیراتی کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے کی بھی احکامات جاری کردیں، ڈپٹی کمشنر سوات کے زیرصدارت اجلاس میں متعلقہ حکام کو ادویات کی کمی جلد ازجلد پورا کرنے کی بھی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کیلئے فوری طورپر177ملین روپے جاری کردی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں منعقد ہوا جس میں سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل سوات احمد خان، چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ، ایم ایس ڈاکٹر گلشن اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کیلئے 177 ملین روپے جاری کی ہے جن میں سوات کڈنی ہسپتال کیلئے 55ملین روپے سیدوہسپتال کیلئے 50ملین روپے اورسوات کے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 70 ملین روپے شامل ہیں اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو فوری طورپرپوراکیاجائے، اورسرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کوعلاج معالجے کابہترین ان تظام کیاجائے جاری تعمیراتی کام بھی مکمل کیاجائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں لوگوں کی علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورخصوصاً وزیراعلیٰ سوات میں ہسپتالوں کی بہترحالت بنانے اورلوگوں کوجدید تقاضوں کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Comments