شمالی وزیرستان،ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک

ضلع شمالی وزیرستان میں آج پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا۔ایف سی خیبرپختونخوا کے لانس نائیک محمد عمران نے جام شہادت نوش کیا اور دو ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Comments