سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ 2020کے سالانہ انتخابات مکمل شہزاد عالم پانچویں بار پریس کلب کے چیئرمین منتخب، محبوب علی یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب۔ گزشتہ روز سوات پریس کلب، یونین آف جرنلسٹ اور گورننگ باڈی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماماجی نے اعلان کیا جس کے مطابق روزنامہ آج اور اے آر وائی نیوز کے شہزاد عالم پانچویں بار سوات پریس کلب کے چیئرمین منتخب ہوگئے اس طرح روزنامہ آزادی سوات کے غفور خان عادل وائس چیئرمین، خیبر نیوز کے سعید الرحمن جنرل سیکرٹری،24نیوز کے سبحان اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ایکسپریس نیوز کے شیراز خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ پی ٹی وی کے شوکت علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے اس طرح سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے جیو نیو کے محبوب علی صدر،اب تک ٹی وی کے خورشید عمران نائب صدر،دنیا نیوز کے سلیم اطہر جنرل سیکرٹری،نیوز ٹی وی اور دی نیشن کے ہارون سیراج ڈپٹی جنرل سیکرٹری،روزنامہ چاند سوات کے حکیم عثمان علی جائنٹ سیکرٹری اور روزنامہ اوصاف کے ناصر عالم کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا اس طرح گورننگ باڈی کیلئے روزنامہ شمال سوات کے غلام فاروق،روزنامہ چاند کے رشید اقبال، روزنامہ آزادی کے ممتاز احمد صادق،مشرق ٹی وی اور نئی بات کے نیاز احمد خان اورہم نیوز کے شیرین زادہ منتخب ہوگئے۔
Comments
Post a Comment