سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ ،تفصلات کے مطابق سوات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 210 کلو میٹر راور مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، خضراورڑوب ، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن ، چنیوٹ، لالیاں ،پھلروان ، سمندری ، تاندلیانوالہ اور کے پی کے کے ضلع سوات اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments
Post a Comment