بھارت مقبوضہ کشمیر میں 70سال سےزائدعرصےسےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئےہے: وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کولمبو میں سری لنکا کے ہم منصب 
Dinesh Gunawardena
سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔  وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورتحال کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت سات دھائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیاں کررہا ہے۔

Comments