صوبےمیں ایچ آئی وی یا ایڈز کے مریضوں کے علاج کیلئے8 مراکز قائم

خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی یا ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لئے آٹھ مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ ان مراکز میں ایڈز کے مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں2005 ء سے 2019 ء کے دوران پانچ ہزار چارسو بتیس ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایچ آئی وی یا ایڈز کے مریضوں کی شرح ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم ہے۔

Comments