عالمی عدالت انصاف اگلے ہفتے میانمار حکومت کے خلاف مقدمے کا آغاز کرے گی۔57 رکنی او آئی سی تنظیم کی حمایت ملنے کے بعد افریقی ملک گیمبیا نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار حکومت کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ دائر کیا تھا۔قانونی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میانمار نے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن 1948 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلم اقلیت روہنگیا کے خلاف فوجی کارروائی کی۔2017 میں میانمار کی ریاست رخائن میں فوج اور مقامی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر بدترین ظلم اور قتل و غارت کی گئی جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔
Comments
Post a Comment