وزیراعظم کا طلباء یونینز کی بحالی،فعالیت کیلئے جامع ضابطہ اخلاق بنانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے طلبا یونینوں کی بحالی اور انہیں فعال بنانے کیلئے ایک جامع ضابطہ اخلاق بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ وہ نوجوانوں کی مثبت تربیت کر کے انہیں ملک کے مستقبل کا رہنما بنا سکیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بہترین معیارات کو مدنظر رکھ کر یہ ضابطہ اخلاق بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں ملک کے مستقبل کے رہنماؤں کی تربیت کرتی ہیں اور طلباء یونین اس تربیت کا اٹوٹ انگ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طلباء یونینز منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوگئی تھیں جس سے جامعات کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔

Comments