سوات، سیاحت کے فروغ اور جنگلات کی تحفظ کے لئے جامع پلان تیار , کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی صدارت میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا
سوات:نئے سال کے آغاز پرسیاحت اور جنگلات کی تحفظ کیلئے جامع پلان تیارکرلیا گیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کو سوات لانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے اپنے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر 2020 کو سیاحت اور جنگلات کی تحفظ کا سال قرار دیا گیا ہے اورنئے سال میں پچھلے سال سے زیادہ سیاحوں کو سوات لاکر یہاں کا بہتر امیج پوری دنیا کودکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملم جبہ،بحرین کالام روڈ اور چکدرہ ٹو مینگورہ اور کانجو روڈ کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ سوات موٹر وے بھی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعہ کے روز وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں سیاحت اور دریائے سوات کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جاینگے جس کیلئے تمام کاغذی کاروائی مکمل کرلی ہے اور وزیر اعلی کو خصوصی بریفنگ دی جائیگی۔
Comments
Post a Comment