حکومت چھوٹے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے، وزیرخوراک پنجاب

پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کاشت کار دوست پالیسیوں کے ذریعے چھوٹے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گنے کی نئی امدادی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو ایک سو نوے روپے فی چالیس کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے لئے مالی فائدے کو یقینی بنایا گیا ہے اور کسی کو بھی کسانوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments