وزیرخارجہ اورسری لنکا کے صدر کادوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کولمبو میں سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجاپاکسے سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت اور قوم کی طرف سے سری لنکن صدر گوتا بایا کو سری لنکا کے 17 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے صدر کو صدر مملکت عارف علوی کا خط پہنچایا جس میں انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔

Comments