وزیر خارجہ کی صدارت میں اعلٰی سطحی اجلاس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں نجی شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے وزارت خارجہ میں اعلٰی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر محمد سلیمان، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئرحکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان میں متحرک نجی شعبہ سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔وزارت خارجہ اور تمام متعلقہ ادارے نجی شعبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو رجسٹریشن کے عمل میں ہر ممکن سہولت مہیا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کے عمل سے ان غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیموں کو پاکستان میں احسن طریقے سے کام کرنے کا موقع ملے گا ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نےکہاکہ نجی شعبوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کیلئے رجسٹریشن اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

Comments