کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعامنگی کل رات گھر پہنچ گئی ہیں ۔ رہائی کیسےہوئی ابھی اس کی تفصیلات آنا باقی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دعا کے ماموں وسیم منگی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دعا گزشتہ شب خیریت سے گھر پہنچ گئی ہے، سب کچھ ٹھیک ہے اور وہ میڈیا کےشکرگزار ہیں ۔ فی الحال ان کے اہل خانہ نے دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈیفنس خیان بخاری سے 7 روز قبل کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔دعامنگی کی بازیابی کے لیے کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔
Comments
Post a Comment