ریاض: سعودی وزارتِ خزانہ نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے مقامی نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پروگرام کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وہ نوجوان جنہوں نے گریجویشن یا ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور انہیں اب تک کسی بھی ادارے میں ملازمت نہیں ملی، اس پروگرام کے تحت انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق روزگار تربیت پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیمی و تربیتی کورس کے ذریعے تجربہ فراہم کیا جائے گا اور ایسے نوجوان لڑکوں ، لڑکیوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی جو ذہین، محنتی اور منفرد سوچ کے مالک ہوں گے۔
وزراتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تربیتی و تعلیمی روزگار پروگرام 18 ماہ پر مشتمل ہوگا، اس کا حصہ بننے والے نوجوان امتحان کے بعد گریڈ کے حساب سے نوکری حاصل کریں گے، جو نوجوان پڑھائی میں پہلے اچھے تھے انہیں دو اضافی گریڈس دیے جائیں گے۔ روزگار پروگرام کے امیدواروں کو تربیت کے ساتھ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 11ربیع الثانی 8 دسمبر 2019 سے آئندہ پانچ روز تک ویب سائٹ پر پروگرام کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment