سوات، مہوڈنڈ میں سنو جیب ریلی کا انعقاد،خواتین سمیت پچیس ڈرائیوروں کی شرکت مہوڈنڈ میں تین کلو میٹر ٹریک بنایا گیا تھا

سوات  کے خوبصورت علاقہ مہوڈنڈ میں سنو جیب ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ فرنٹئیر فور بائی فور کلب کے زیر اہتمام سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پانچ خواتین سمیت 32 ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ مہوڈنڈ جھیل کے گراؤنڈ میں 3 کلومیٹر ٹریک بنایا گیا ہے جس میں ڈرائیوروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گیارہ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر سنوجیپ ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی کے منتظمین اور شرکا نے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد سے سوات کی سیاحت کو فروغ ملے گا ۔

Comments