پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی کام ان کا بنیادی حق ہے موجودہ حکومت اپنے دور میں عوام کو بنیادی حق پہنچانے کیلئے بھر پور کوشش کررہی ہیں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سیکٹرپر خرچ کیاجا رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ میرٹ اور انصاف سے حل کررہے ہیں جبکہ ترقیاتی کام عوام کی دہلیز پر پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 5کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تعمیراتی محکموں کے ذمہ دار افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کی پائی پائی کو عوام کے فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے اور ہر کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں نکاسی آب کے نالوں، گلیوں کی تعمیر و پختگی اور دیگر بے شمار منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی حالت زندگی بہتر ہوگی۔
Comments
Post a Comment