سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ڈی سی سوات

ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے صحافیوں کا اتحاد خوش آئند ہے انتظامیہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سوات پریس کلب کے انتخابات کے بعد نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار محبوب الرحمان، ریجنل انفارمیشن آفیسر ابن امین، سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان کے نمائندہ عدنان خان، تحصیل بابوزئی کے سابق اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان، ٹرانسپورٹر مشتاق خان عرف سوات خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ آج مجھے دلی خوشی ہوئی کہ سوات کے صحافیوں کے درمیان گروپ بندی کا خاتمہ ہوا اور باہمی مشاورت سے کابینہ لانا قابل تعریف ہے آپ لوگوں نے دہشتگردی کے جنگ میں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کیا ہے اب تعمیر و ترقی کیلئے بھی مشترکہ کردارا دا کرنا ہوگا آپ صحافیوں کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ سوات انتظامیہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور سوات کے صحافیوں کے لئے منظور کردہ میڈیا کا لونی کا کام مکمل ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان جلد میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے سوات کے صحافیوں کے مشکلات میں کمی آجائیگی۔

Comments