اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ قدرتی نظام کی تباہ کاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورموسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مزید پختہ سیاسی عزم کامظاہرہ کیاجائے۔میڈرڈ میں دوہفتے جاری رہنے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاکہ عالمی برادری کو تیل وگیس کی تلاش کے لئے زمین میں کھدائی اور ڈرلنگ کاسلسلہ بند کرنا چاہیے اور قابل تجدید توانائی کے وسیع ترممکنہ امکانات سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں متعددممالک اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment