خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرکے معاشرے کی خدمت احسن طریقہ سے سر انجام دے سکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر



مینگورہ: اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے اپنے وطن کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں، خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرکے معاشرے کی خدمت احسن طریقہ سے سر انجام دے سکتے ہیں، وقت آچکا ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین مقابلے کے امتحانات ، سی ایس ایس، پی ایم ایس کی طرف مائل ہوں اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ دوسرے محکموں میں بطور آفیسر تعینات ہوں، بطور اے سی سوات میں انہیں لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، وہ خپل کور ماڈل سکول کے گرلز سیکشن میں سٹوڈنٹس ڈولپمنٹ ڈے کے موقع پر خطاب کررہی تھی ، انہوں نے مقا بلوں کے امتحانات میں طالبات کی رہنمائی کے حوالے سے اہم اور مفید مشورے دئے اور کہا کہ خواتین اگر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اپنی زندگی کا مقصد متعین کرکے اس پر چلے تو وہ ضرور اسے حاصل کرکے رہیں گے،خواتین اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں تو اللہ انہیں ان کی تعبیر ضرور دے گا، محنت اور لگن سے ہی اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر خپل کور ماڈل سکول گرلز سیکشن کی پرنسپل شمیم اختر نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور سکول کے حوالے سے بریفنگ دی،اے سی انعم ناصر نے سکول کے سیکنڈ ٹرم امتحان کے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کئے، اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے اور مہمانوں سے داد وصول کی۔

Comments