پولیو مہم کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے پولیو مہم کے تیسرے دن جوڑ، کوہے، کاٹکلہ،شوپڑانگ، نربٹول،بٹی، ڈوکڈہ اور پولانڈ کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر پولیو مہم پر معمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی تاکہ پولیو مہم کامیاب ہوکر آنے والی نسل کو کسی بھی معذوری سے بچا سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی اور نئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کارکردگی کو سراہا اور بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے ارد گرد مشتبہ اشخاص کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔
Comments
Post a Comment