اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )ایشیا پسیفک گروپ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیاجائے گا۔ رپورٹ میں پاکستان نے کچھ اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے جن میں بےنامی اداروں کےخلاف کارروائی میں بہتری لائی گئی جبکہ منی لانڈرنگ اورکالعدم تنظیموں کی مالی معاونت پر کی گئی کاروائی کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کل 27 سفارشات میں سے5 سوالات پرایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی پر پہلے ہی اطمینان کا اظہار کر چکا ہےجس کے بعد دوروز قبل بقیہ22 سفارشات سےمتعلق رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے۔ 21جنوری کو ایف اے ٹی ایف کااجلاس سڈنی کی بجائے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہو گا جس کے بعد کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی اور پھر فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکا لنے کا فیصلہ ہوگا۔
Comments
Post a Comment