مینگورہ : گل کدہ میں پینے کی پانی کے قلت ،عوام واسا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

مینگورہ : گل کدہ میں پینے کی پانی کے قلت ،عوام سڑکوں پر نکل آئے ،واسا کے آپریشن منیجر کی یقین دھانی پر عوام پرامن طور پر منتشر ہوگئے ،تفصلات کے مطابق یونین کونسل گل کدہ سیدو شریف میں گزشتہ کہی سالوں سے پینے کی پانی کے قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،جس کے وجہ سے بچے ،بوڑھے مرد و خواتین پانی کی حصول کیلئے سرکردں رہتے ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز علاقے کے مساجد میں اعلانات پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور واساکے خلاف نعرہ بازی کے بعد واسا دفتر پہنچے جہاں پر آپریشن منیجر اور انچارج واٹرسپلائی شاہد خان اور وقاص خان سے مزاکرات کی جس نے یقین دھانی کرائی کے گل کدہ میں پینے کی پانی کا مسئلہ حل کرانے اورپانی کی فراہمی کو یقینی بنائینگے جس سے عوام پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Comments