ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید خان مروت کاایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ

 
نوتعینات ایس پی انوسٹی گیشن بونیر عبد الرشید خان مروت نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا دوران میٹنگ شعبہ تفتیش کے افسران کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ایس پی انوسٹی گیشن عبد الرشید خان مروت نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پولیس کا کام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت یقینی بنانا ہے آپ تمام افسران مقدمات میں میرٹ اور انصاف پر مبنی تفتیش کو ہرصورت یقینی بنائیں مقدمات میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام جدید سائنسی اور تکنیکی پہلوؤں پر عمل پیرا ہوں اورپوری محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ مظلوم لوگوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف وشفاف طریقے سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسمیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ انصاف پر مبنی تفتیش سے مظلوم کی داد رسی کیساتھ ساتھ اللہ تعالی کی حوشنودی حا صل ہو تی ہے اور معاشرے میں امن وامان بھی قائم ہو گا۔

Comments