سماج میں موت کا زہر بیچنے والے انسان نما سفاک درندوں کے خلاف ٹھوس کاروائی

قائمقام ضلعی پولیس سربراہ بخت زادہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسورکے خلاف جاری سخت ترین کریک ڈاؤن کے دوران لنڈاکے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبرBA.3152پشاور کو تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6947گرام چرس برآمد کی پولیس نے ملزم سہیل خا ن ولد سبزعلی خان سکنہ آدمزئی کلے ضلع مہمند ایجنسی کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ منتقل کر دیاگیاجبکہ موٹرکار بھی اپنے حراست میں لے لیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی عوام الناس نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی خدمت اور اقدامات پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔

Comments