فرانس میں صدر ایمانوئل میکروں کی جانب سے پنشن اصلاحات کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ہڑتال میں ٹرانسپورٹ ورکرز، اساتذہ اور دیگر ملازمت پیشہ افراد شریک ہیں۔ ہڑتال کے باعث فرانس میں نوے فیصد تیز رفتار ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ پیرس میٹرو کا زیادہ تر حصہ بھی بند ہے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارےبھی بند ہیں۔ ایئر فرانس کی تیس فیصد ملکی اور پندرہ فیصد بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
Comments
Post a Comment