آسٹریلیا :جنگلات میں لگی آگ سڈنی شہر کے قریب پہنچ رہی ہے

آسٹریلیا کی نیوساؤتھ ویلز ریاست میں ایک سو پچاس مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔آگ سڈنی شہر کے قریب پہنچ رہی ہے۔ حکام کے مطابق فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میںمصروف ہیں۔آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ کے شروع میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک چار افراد ہلاک جبکہ چھ سو اسّی مکان تباہ ہوچکے ہیں۔ نیوساؤتھ ویلزکے علاوہ وکٹوریہ، کوینزلینڈاورساؤتھ آسٹریلیا کی ریاستوں میں بھی آگ لگی ہوئی ہے۔وکٹوریہ ریاست میں فروری دوہزار نو میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک سو تہتر افراد ہلاک اورچار سو چودہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں مکان بھی تباہ ہوئے تھے۔

Comments