یورپی یونین کمیشن کاگروپ سات اورگروپ بیس کے رکن ملکوں پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کرکام کرنے پر زور

یورپی یونین کمیشن نے گروپ سات اورگروپ بیس کے رکن ملکوں پر زوردیاہے کہ وہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کرکام کریں۔ یورپی یونین کمیشن کی صدرUrsula Von Der Leyen نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں شامی پناہ گزینوں کی مدد اور ترک انتظامیہ کی جانب سے شمالی شام میںقائم کئے جانے والے حفاظتی علاقے کی جانب ان کی رضاکارانہ واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments