جی او سی ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد,میڈیکل کیمپ میں گیارہ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا

سوات: جی او سی ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر پلئی ملاکنڈ ڈویژن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں آٹھ رکنی میڈیکل ٹیم بشمول چار سول ڈاکٹرز نے حصہ لیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ بھی شامل تھے۔میڈیکل کیمپ میں گیارہ سو سے زائد بچوں،مرد و خواتین مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات دی گئی۔ کمانڈر ٹاسک فورس بریگیڈئیر عامر رشید نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔

Comments