ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دن رات عوامی خدمت کیلئے چوکس رہیں اور حکومتی اقدامات کوعملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراکثرعوامی مسائل کے حل کیلئے پوری عملی اقدامات اٹھائے گئے جبکہ بعض مسائل کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی ڈپٹی کمشنر نے دریائے سوات میں غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت وغیرہ نکالنے پر فوری پابندی عائد کردی اور انتظامی افسروں کو اس سلسلے میں کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے علاقہ میں ٹرانسفرمر کی تبدیلی، صفائی ستھرائی کا کام اور تمام ہسپتالوں میں ضروری ویکسین کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ٹی ایم اے کوآوارہ کتے مارنے کی بھی ہدایت کی جبکہ لنگر روڈ پربہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
Comments
Post a Comment