ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا ہے ڈی سی آفس میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی سوات منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی سوات زمین خان، ڈی ایم اوسوات آصف علی، ڈی ای او میل آمین، ڈی ای او فیمیل دلشاد بیگم و دیگر نے شرکت کی ہر ضلع کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین وسیع تعاون اور مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے یہ ضلعی تعلیمی منصوبہ ضلع بھر میں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی فراہمی میں بہتری کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ضلعی تعلیمی دفاتر کی اہلیت کو بہتر بنانے کا ابتدائی مرحلہ ہے تاکہ ان کے وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ ماہ اکتوبر میں ایجوکیشن آفس سوات مردانہ میں سب ڈویژن مٹہ، کبل اور سرکل مٹہ نے باالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فیمیل میں سب ڈویژن بریکوٹ، ہائی سکولز اور سرکل بابوزئی1نے باالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ابتدائی وثانوی تعلیم کے افسران نے ڈ ی سی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان دستاویز حوالے کردیا جبکہ آخر میں ڈی سی نے بہترین کارکردگی کی بناء پر محکمہ تعلیم مردوزنانہ افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کردیئے۔
Comments
Post a Comment