چین پاکستان آزادتجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعملدرآمد شروع

چین پاکستان آزادتجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعملدرآمدشروع ہوگیا ہے جس کے تحت پاکستانی مینوفیکچررزاورتاجرتین سو سے زائدمصنوعات چین کی منڈی میں برآمدکرسکیں گے جنہیں ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔  دونوں ممالک نے معاہدے پرعملدرآمدشروع کرنے کے لئے تمام قانونی طریقہ کار اور شرائط مکمل کرلی ہیں۔پاکستان اورچین نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے گزشتہ دورے کے دوران معاہدے پر عملدرآمدکے لئے ایک سمجھوتے پردستخط کئے تھے۔پاکستان کو پہلے آزادتجارتی معاہدے کے تحت چین کوبرآمدکی جانے والی724مصنوعات پر پہلے ہی ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہے دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر2006ء میں دستخط کئے گئے تھے۔

Comments