خیبر پختونخوا کے گیارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم شروع

خیبر پختونخوا کے گیارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم آج (پیر) شروع ہوئی جو پانچ روز تک جاری رہے گی۔  یہ مہم تورغر، کوہستان بالا، لوئر کوہستان،Kolai Palas، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہر ی پور ، چار سدہ اور مہمند کے اضلاع میں شروع ہوئی۔  مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔  حکومت نے پولیو ٹیموں کے تحفظ کےلئے جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔  صوبے سے پولیو کے مرض کے خاتمے کےلئے والدین سے پولیو کارکنوں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments