افغان سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے قندوز کی دو چیک پوسٹوں پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم گیارہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ ان حملوں میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جن چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے، وہ صوبہ قندوز کے ضلعے امام صاحب میں قائم ہیں۔ دو صوبائی کونسلروں نے بھی نیوز ایجنسی روئٹرز کو پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کا بتایا ہے۔ ایک کونسلر کے مطابق عسکریت پسند ایک چیک پوسٹ پر حملے کے بعد تین اہلکاروں کو جبراً اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ امام صاحب کا ضلع وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی سرحد پر واقع ہے۔
Comments
Post a Comment