نیو یارک: (ویب ڈیسک) ہوائی کے ساحل سمندر پر بپھری لہروں سے ٹکر کے مقابلے ہوئے، جاز چیلنج میں امریکی سرفرز نے 50 فٹ تک کی بلند طوفانی لہر کا منہ موڑ کر بڑا ریکارڈ توڑ دیا، مرد خواتین کیٹیگری میں پہلی تینوں پوزیشنز میزبان ایتھلیٹس نے جیت لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے ساحل پر نیلگوں پانی میں سمندر کی بے رحم لہروں نے کھلاڑیوں کو چیلنج کیا، ’’جاز چیلنج ‘‘ ایونٹ کے دوران سرفرز نے رفتار، مہارت اور توازن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
بپھری لہروں کا منہ موڑتے موڑتے ان کی زد میں آ جانا، بلندی سے نیچے آ گرنا، سنسنی خیز بن گیا، پچاس فٹ تک کی اونچی لہر کا منہ موڑ کر دلیری اور مہارت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ مرد و خواتین کیٹیگری میں امریکی سرفرز سب سے آگے رہے، پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں، سرفرز کے جوشیلے پن نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔
Comments
Post a Comment