فلپائن میں سمندری طوفان "کامُوری" سے ہلاکتوں کی تعدادتیرہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق طوفان منگل کے روز فلپائن کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے باعث منیلا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو بھی بارہ گھنٹوں تک بند کر دیا گیا تھا۔ فلپائن کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے نےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظرساحلی علاقے سے دولاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔"کامُوری" اس سال منیلا میں آنے والا بارہواں سمندری طوفان ہے۔
Comments
Post a Comment