خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز کا دوسرا دن

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز (Procedure and Conduct of Business Rules) کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی سپیکر و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود جان دوسرے روز بھی جاری رہا اجلاس میں کمیٹی ممبران ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ، ارشد ایوب خان، ادریس خٹک، عارف احمد زئی، نعیمہ کشور، ایڈیشنل سیکرٹری امجد علی، ایڈیشنل سیکرٹری انعام اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے دوسرے روز بھی خیبرپختونخوا اسمبلی پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 پر کافی بحث ہوئی اور ان میں ترامیم کیلئے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکاء نے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز میں ترامیم اور اصلاحات کے بارے میں اپنے اپنے تجاویز تفصیل سے پیش کئے اجلاس کے شرکاء اور کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ موجودہ رولز میں ترامیم کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ رولز نئے دور کے مطابق ہو اور واضح ہو اٹھارویں ترمیم کے بعد وقت تقاضا کرتا ہے اور ان موجودہ رولز میں ترامیم ناگزیر ہوگیا ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیٹی ممبران اور شرکاء نے سینٹ، قومی اسمبلی اور دوسرے صوبوں کے اسمبلیوں کے قوانین کومدنظر رکھتے ہوئے کافی کوششوں کے بعد اپنے تجاویز اخذ کئے ہیں تاکہ موجودہ رولز میں کسی قسم کی کوئی کمی یا ابہام نہ رہ سکے اجلاس تین روز تک ڈپٹی سپیکر و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود جان کی زیر صدارت سیدو شریف سوات میں یو این ڈی پی پاکستان کی تعاون سے جاری رہے گا قائمہ کمیٹی کے ممبران اور شرکاء اتفاق رائے سے موجودہ رولز میں ترامیم پیش کرکے اسمبلی کو رپورٹ کرینگے۔

Comments