بلوچستان سے آئے ہوئے حکومتی وفد کاکمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسودسے ملاقات

بلوچستان سے آئے ہوئے حکومتی وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے ملاقات کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے وفد کو سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور آپس میں تبادلہ خیال کیا وفد نے دو روزہ دورہ کے دوران مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا اور سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت تعمیر شدہ چیل بشی گرام پل کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کچھ لمحات گزارے وفد نے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے زیر نگرانی پروگراموں کو سراہا وفد کے ارکان نے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کی مہمان نوازی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Comments