اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اٹھارہ سالہ نوجوان کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر Hebron میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے شہید نوجوان کی Badwi Masalmeh کے نام سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس کی میت ساتھ لے گئے۔ غیر قانونی یہودی بستی کے داخلی راستے کے قریب دو فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ پر ڈاکٹروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

Comments