مجبوری کو مجبوری نہ بنانے والے خصوصی افراد کی کردارقابل ستائش ہے۔ڈی سی سوات

سوات میں معذوروں کی عالمی دن کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا سوات پریس کلب سے نکالی جانیوالی واک میں صحافیوں اوردیگرلوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی واک میں شامل سپیشل افراد نے شرکت کرکے اس عالمی دن کے حوالے سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی معذوروں کی عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی واک کااہتمام کیاگیا سوات پریس کلب سے نکالی جانیوالی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور اے سی بابوزئی عامرعلی شاہ کررہے تھے جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، سینئرصحافیوں غفورخان عادل، جاوید اقبال میرخانخیل، خورشیدعمران، حضرت بلال ماماجی اور دیگرصحافیوں کے علاوہ معذور افراد کے یونین کے صدر سجادخان، طارق، عبداللہ، ادریس خان اوردیگربھی شریک تھے اس موقع پر ڈی سی سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجبوری کو مجبوری نہ بنانے والے خصوصی افراد کی کردارقابل ستائش ہے۔

Comments