ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نمبر 1 محمود جان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز Rules (Procedure and Conduct of Business) کا اجلاس جمعرات کے روز سیدو شریف سوات میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران صاحبزادہ ثناء اللہ، ارشد ایوب خان، محمد ادریس اور آسیہ خٹک کے علاوہ ایم پی اے محمد عارف، نعیمہ کشور اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں KP Assembly Procedure and Conduct of Business 1988 کے رولز پر تفصیلی بحث کی گئی اور ان میں ترامیم کے حوالے سے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ رولز میں ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئے دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر نئی اور جدید اصلاحات کی جاسکیں ممبران اور شرکاء کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد KP Assembly Procedure and Conduct of Business Rulesمیں ترامیم ناگزیر ہوئی ہیں اس لئے ضروری تھا کہ ان میں مزید ترامیم ہوسکے شرکاء نے بتایا کہ نئی ترامیم کیلئے تجاویز سینٹ، قومی اور دوسرے صوبوں کے اسمبلیوں کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے گئے ہیں تاکہ ان میں یکسانیت ہو اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جن میں سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران اور شرکاء اتفاق رائے سے نئی تجاویز پیش کرکے ترامیم کیلئے صوبائی اسمبلی میں رپورٹ کرینگے۔
Comments
Post a Comment