پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نانا اور ان کے دو نواسے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں عبدالرزاق کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے 95 سالہ عبدالرزاق ولد عبدالخالق، گیارہ سالہ عبیداللہ ولد فضل مولا اور بارہ سالہ حضرت نبی ولد فضل خالق سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے اپنے ناناکے گھر ان کے ساتھ رات گزارنے آئے تھے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے تینوں کی موت واقع ہوئی۔ بعد ازاں تینوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Comments
Post a Comment