ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ تمام سرکاری مشینری عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کی دہلیز پر حاضر ہونا موجودہ حکومت کی عوام دوز پالیسی کا مظہر ہے اور ہر سرکاری افسر اپنے محکمہ سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے دن رات کام کرے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار شنگل تیرات تحصیل بحرین میں عوامی مسائل کے حل کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے حکام بھی موجود تھے جبکہ علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مختلف محکموں سے متعلق اپنے شکایات اور مسائل سے انہیں اگاہ کیا ان مسائل میں عوامی اہمیت کے حامل قبرستان کیلئے زمین کی فراہمی، مدین بازار میں صفائی اور پانی کی فراہمی بحرین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں مقامی افراد کی بھرتی، ہسپتالوں میں ویکسین کی فراہمی، سکول کیلئے محفوظ مقام پر زمین کا بندوبست کرنا سر فہرست تھے ڈپٹی کمشنر سوات نے زیادہ تر مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی جبکہ کھلی کچہری کے شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی سطح کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے متعلق مسائل انہیں پہنچائیں گے کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے عوام نے ضلعی حکومت کی وقتاً فوقتاً کھلی کچہریوں کے انعقاد کو سراہا واضح رہے کہ ”ڈپٹی کمشنر حاضر ہے“ کے عنوان سے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا مسلسل انعقاد ضلعی انتظامیہ سوات کا نصب العین ہے
Comments
Post a Comment