ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور انتخابی عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ریجنل الیکشن کمشنر محمد ندیم



 الیکشن کمیشن آف پاکستان ملاکنڈ ڈویژن نے قومی ووٹرز دن کو مناتے ہوئے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف سوات میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد لوگوں اور باالخصوص خواتین طبقہ میں ووٹ کے اندراج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا جس میں طلباء، خواتین اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے ریجنل الیکشن کمشنر محمد ندیم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز خان، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت اقبال اور کاروان پی ایم پراجیکٹ کے منیجر سرزمین خان نے خطاب کیا ریجنل الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور انتخابی عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں اور اسکے ذریعے حکومتیں بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کو استحکام ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام تر درپیش مشکلات کے باوجود لوگوں میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو اجاگر کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کے بیک وقت اندراج کی سہولت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کی طرف سے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کو فراہم کی گئی ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ووٹ کے اندراج اور استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ووٹرز قانون کے مطابق شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کی اندراج کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے خواتین کے ووٹ کے استعمال اور اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے شناختی کارڈ کا حصول اور ووٹ کا اندراج انتخابی عمل کا اہم جزو ہے اسلئے قومی شناختی کارڈ بنوائیں اور ووٹ کا اندراج کرکے قومی حکومت سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments