پولینڈ میں گیس دھماکہ،چھ افراد ہلاک

پولینڈکے سیاحتی شہر "سزرک" میں گیس دھماکے سے تین منزلہ عمارت تباہ ہوگئی۔حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق عمارت میں آٹھ افراد رہائش پذیر تھے۔عمارت کی ملبے تلے سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

Comments