ڈپٹی سپیکر و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود جان کی زیر صدارت سوات میں سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس



ڈپٹی سپیکر و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود جان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز (Procedure and Conduct of Business Rules) کا اجلاس ہفتہ کے روزسیدو شریف میں منعقد ہوا اجلاس میں ارکان ممبران اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ، محمد ادریس خٹک،آسیہ خٹک، نعیمہ کشور کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد علی،ایڈیشنل سیکرٹری انعام اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد ماہر اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس تین دن تک سیدو شریف سوات میں جاری رہا جس کی صدارت محمود جان کر رہے تھے یہ اجلاس تیسرے دن ہفتہ کے روز اپنے اہداف مکمل کرکے اختتام پذیر ہوا اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 پر کافی بحث ہوئی اور ان میں ترامیم کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاقائمہ کمیٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے موجودہ رولز میں ترامیم کیلئے تجاویز پیش کئے اجلاس میں کمیٹی ممبران نے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز میں ترامیم کیلئے جو تجاویز پیش کیں وہ نوٹ کئے گئے جس کو کمیٹی خیبر پختونخوا اسمبلی میں رپورٹ کرے گی جو ترامیم تجویز کئے گئے یہ رولز 1988 میں تقریباً 31 سال بعدہونے جارہے ہیں جو کہ اس حکومت کی احسن کارکردگی ہے یہ ترامیم اٹھارویں ترمیم کے بعد ناگزیر ہوچکے تھے اسلئے کمیٹی ممبران نے اتفاق رائے سے رولز 1988 میں ترامیم کیلئے جو تجاویز پیش کیں اس کے مطابق یہ موجودہ اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری بن چکے ہیں جن کے دور رس نتائج ملیں گے اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی سپیکر محمود جان نے تمام کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین روزہ اجلاس میں پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 میں ترامیم کیلئے اپنی بھرپور صلاحیت کیساتھ اپنے اپنے تجاویز پیش کئے اوراپنی آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کی انہوں نے امید ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے مسائل باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کریں گے۔

Comments