خیبرپختونخوا میں لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے "میرا بچہ الرٹ"موبائل ایپلی کیشن کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لئے ''میرا بچہ الرٹ''کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل ایپ سے لاپتہ بچوں کے والدین کو پولیس کو فوری رپورٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایپ متعلقہ ضلع اور ریجنل پولیس افسر' انسپکٹر جنرل اور چیف سیکرٹری کو ہنگامی ایس ایم ایس بھیجے گی۔ والدین کو ایف آئی آر کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ رکھا جاسکے گا۔ وزیر اعلیٰ بھی مقدمات پر پیشرفت اور پولیس کے تفتیشی افسروں کی کارکردگی کی نگرانی کرسکیں گے۔ لاپتہ بچوں کے کوائف پولیس کال سنٹرز' سیف سٹی سسٹمز' ایدھی اور بچوں کے تحفظ کے مراکز کو بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Comments